مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔نیب کے وکیل نے کہا کہ رمضان شوگرملز کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری آج ڈالی گئی۔جس پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ ایک کیس میں گرفتار شخص کو دوسرے کیسز میں گرفتار سمجھا جائے گا۔
پاکستان میں نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔
News ID 1885509
آپ کا تبصرہ